|
|
کارٹون کاتنازعہ اور ہمارا ردعمل
 ہمارے نبی پاک صلى الله عليه و سلم اورہمارے دین کی پریس میں توہین کی جاری ہے اور اسی طرح مختلف انداز میں یہ حرکت پہلے بھی کی جاتی رہی ہے اوریہ سب آزادی اظہار کے نام پر ہورہاہے اس کے خلاف پوری دنیا میں مسلمان مختلف انداز میں احتجاج کررہے ہیں آپ کی کیارائے ہے؟احتجاجی ردعمل کو جائز حدمیں رکھتے ہوئے کس طرح مثبت نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں؟میرے خیال میں دنیاکے بعض ممالک اوراسی طرح ترکی میں جن لوگوں نے ایک چھوٹی سی چنگاری بھڑکائی اوراس کا اآغاز کیا وہ انتہا پسند ہیں ۔یہ انتہا پسند دوسروں کے تصورات کااحترام نہ کرنے والے تنگ نظر ہیں ۔اسی قسم کے لوگ نہ صرف ڈنماک ،فرانس اورجرمنی میں ہیں بلکہ ہر جگہ موجود ہیں ان میں بعض مذہب سے تحریک حاصل کرتے ہیں ۔زیادہ بہتر طور پر اس کی وضاحت اس طرح سےکی جاسکتی ہے کہ یہ لوگ اپنی انتہا پسندی کومذہبی اورثقافتی سمجھ بوجھ ست جوڑدیتے ہیں۔بعض لوگ بنیاد پر ستانہ سوچ کے مطابق عمل کرتے ہیں جب کہ بعض لوگوں کا ردعمل اسلام دشمنی کی بنیاد ہوتاہے اوراس طرح وہ اسلام کے خلاف ایک محاذ کھڑا کردیتے ہیں اس قسم کے لوگ ہمارے ہاں ترکی میں بھی موجود ہیں۔ مزید...
|