جہاد۔شہادتِ حق
جہاد کی جہات میں سے ایک جہت فریضہ شہادت حق بھی ہے۔ جیسا کہ ہم عدالتی کارروائیوں میں سنتے ہیں کہ فلاں نے شہادت دی گواہی دی کسی چیز یاد دعویٰ کو ثابت کرنے کے لیے گواہی دی اور گواہی کی روشنی میں جج نے فیصلہ دے دیا۔اسی طرح مجاہد کفر والحاد کے مقدمہ میں پورے زور و شور سے با آواز بلند یہ گواہی دیتے ہیں کہ اللہ موجود ہے۔ یہ آوازیں زمین و افلاک سنتے ہیں ۔یہی ان کی گواہی اور شہادت ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
خواب
خواب اُن مشاہدات پر مشتمل ہوتے ہیں جو عالمِ حقیقت کی جانب کھلنے والی کھڑکیوں میں سے نظر آنے والے واقعات (جو ماضی میں پیش آ چکے ہیں یا مستقبل میں پیش آئیں گے) کے ہوبہو یا بعض حالات میں مختلف اشارات کے ذریعے سامنے آتے ہیں ۔ انسان کا ذہن‘ مختلف قسم کے دباﺅاورپیش بینی سے جس قدر دور ہوتا ہے اُتنا ہی اُس کا ہر خواب ماورا الحیات سے آنے والی ایک روشنی‘ ایک اشارے کی طرح اُس کے آگے پھیلے ہوئے اندھیروں کو روشن کر کے اُسے راہ دکھا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
عشق
عشق‘ رحمتِ ابدی کی طرف سے اولادِ آدم کو عطا کی جانے والی سب سے خفیہ نوازشوں میں سے ایک ہے۔یہ تقریباَ ہر فرد میں ایک مرکز‘ ایک تخم کی صورت میں موجود ہوتا ہے۔مساعدِ شرائط کی حد تک یہ تُ خم درختوں کی طرح شاخیں اورٹہنیاں نکالتا ہے‘ پھولوں کی طرح کھلتا ہے اور پھلوں کی طرح ابتدا اور انتہا کو ایک نقطے پر لا کر حلقہِ تکمیل کو مکمل کرتا ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
عورت
بچوں کی تعلیم و تربیت‘ گھر کے نظام‘ امن اور آہنگ کے زاویہءنگاہ سے عورت مکتبِ انسانیت کی سب سے پہلی استاد ہے۔ آج کل جب کہ عورت کے لیے نئے نئے مقام تلاش کیئے جا رہے ہیں ‘ ہمارا خیال ہے کہ اگر ہم ایک بار پھر دستِ قدرت کے عورت کو عطا کردہ اس مستثنےٰ مقام کی یاد تازہ کرا دیں توشاید ایسی تلاشِ بے جا کو روک سکیں ۔

مزید پڑھیے۔۔۔
تصوّف
تصوف وہ مسلک ہے جس کے ذریعے انسانی ضمیر کو اسلام کی حقیقت کا احساس دلا کرحقیقت کے ادراک میں اُس کی مدد کی جاتی ہے۔ اس اعتبار سے جو لوگ اپنی موجودہ زندگی کا شعور نہیں رکھتے وہ اسلام کا ادراک نہیں کر سکیں گے۔ اسی طرح وہ لوگ جن کی دوسروں کے قصّے کہانیوں سے ہی تسلی ہو جاتی ہے وہ بھی اس حقیقت کو نہیں سمجھ سکیں گے۔

مزید پڑھیے۔۔۔
فطرت

جب فطرت کی ماہیت کا بالکل واضح طور پر پتہ چل چکا ہے تو اُسے اُس کی حقیقت سے مختلف شکل میں دکھا کرانسانی نسلوں کے آگے ایک تخلیقی قوت کے طور پر پیش کرنا‘ علوم کے ساتھ جھگڑا کرنے کے مترادف ہے۔ اور یہ اُن تمام آثارِ قدیمہ کی حقارت سمجھا جاتا ہے جوساری دنیا میں نمائشوں میں رکھے گئے ہیں ‘ اور جن میں سے ہر ایک بذاتِ خود فن کا ایک نمونہ ہے۔

مزید پڑھیے۔۔۔

فتح اللہ گولن کون ہیں؟

فتح اللہ گولن کون ہیں؟

عظیم محقق مفکر اور عالم

شیخ محمد فتح اللہ گولن کی عظیم خدمات کی بدولت ایک نئے دورکاآغازہورہاہے اورہر صاحب نظرآپ کی طرف متوجہ ہونے پرمجبورہے،لیکن اس کے باوجودآپ اپنی تعریف اوراپنی طرف قیادت کے انتساب کوپسند نہیں کرتے۔آپ کی جائے پیدائش اناطولیہ میں واقع ایک چھوٹی سی بستی ہے،جس میں سال کے نوماہ موسم سرما رہتاہے۔اس بستی کانام کوروجک ہے،جو صوبہ ارضروم کے شہر’حسن قلعہ‘کاایک نواحی علاقہ ہے ۔اس بستی کی آبادی ساٹھ سترگھرانوں سے زائدنہیں۔ آپ کے آباواجداد‘‘اخلاط’’ نامی تاریخی گاؤں سے ہجرت کرکے یہاں آئے تھے۔ ‘‘اخلاط’’ صوبہ بتلیس میں پہاڑوں کے دامن میں واقع ایک چھوٹاساگاؤں تھا۔رسول اللہ (صلى الله عليه و سلم) کی آل میں سے بعض حضرات امویوں اور عباسیوں کے ظلم وستم سے بچنے کے لئے وادی بتلیس کے علاقے کی طرف آئے اوراس علاقے کے لوگوں کے روحانی پیشوابن گئے،جس کے نتیجے میں اس علاقے کے ترک قبائل کے دلوں میں اسلامی روح جاگزیں ہوگئی۔

مزید پڑھیے۔۔۔

مزید مضامین...

المیزان

آرام طلبی

ہر عظیم دعوے اور حقیقت کو دوام عطا کرنے اور اُسے ایک بین الاقوامی شناخت دلوانے والے...

معیاری روح

وہ لوگ جو انسانوں کے ذہنوں کو منوّر کرنے کی راہ میں بھاگ دوڑ کرتے ہیں ‘ہمیشہ اُن کی خوشیوں...

ابدیت کی راہ پر

خالقِ اعظم جس کی ہستی ہماری ہستی کا سبب ہے‘ جس کی عظمت تمام کائناتوں پر حاوی ہے‘ جس...

منصب مقام کا نشہ

ہر انسان میں بہت سی اچھی چیزوں کے گُودے اور بیجوں کی موجودگی کے ساتھ ساتھ بعض مصلحتوں...

خودغرضی کا گرداب

انسان کو خودی کی امانت ایک مقدس تحفے کے طور پر اِس لیے عطا کی گئی ہے کہ وہ عظیم ترین حقیقت...
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4

سٹاسٹک

ارکان : 3
مضمون : 323
مضمون منظر کے مشاہدات : 155708
فوٹوگیلری